اسلام آباد(آئی این پی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت آج منگل کو پشاور میں ہوگا۔ جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہونگے۔ تاہم رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کا سرکاری اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔۔۔۔ سا بق وزیراعظم نے پیپلز پارٹی پر بے نظیر بھٹو کے قتل کے ملزموں سے
دوستی کا الزام عائد کر دیا اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہپیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے گی یا نہیں فیصلہ قیادت کرے گی ،اتحاد نے پیپلزپارٹی سے وضاحت مانگی ہے اگر وہ اہم سمجھتی ہے تو وضاحت دے دے ،پیپلزپارٹی نے عہد توڑا اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں ، معافی عہد توڑنے والے کو مانگنی چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین ہیں ان کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں ، پی ڈی ایم کرسیوں کی جنگ نہیں ،پیپلزپارٹی کو اگر اپوزیشن لیڈر پر تحفظات تھے تو اجلاس میں بات کرتے ، پی پی پی نے تواپنے دور حکومت میں ان لوگوں کو ساتھ ملایا جن لوگوں پر بے نظیر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے وضاحت مانگی ،اگر اہم سمجھتے ہیں تو وضاحت دیں ،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے گی یا نہیں فیصلہ قیادت کرے گی ،پیپلزپارٹی نے عہد توڑا اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں ، معافی عہد توڑنے والے کو مانگنی چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین ہیں ان کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں ، پی ڈی ایم کرسیوں کی جنگ نہیں ،پیپلزپارٹی کو اگر اپوزیشن لیڈر پر تحفظات تھے تو اجلاس میں بات کرتے ، پیپلزپارٹی نے تو ان لوگوں کو ساتھ ملایا جن لوگوں پر بے نظیر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک ہے ، یہ جاری رہے گی ، پیپلزپارٹی کے الگ ہونے سے پی ڈی ایم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں ، بلاول سے معافی مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم لانگ مارچ کریں گے ، اب پی ڈی ایم اپنی حکمت عملی خود بنائے گی ، مسلم لیگ (ن) بجٹ کی مخالفت کرتی ہے ، یہ حکومت بجٹ نہیں بنا سکتی ،پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کی کرسی کیلئے پی ڈی ایم کا سودا کیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں