اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے پنجاب کے 9شہروں میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں ملک سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق این سی او اجلاس میں پنجاب کے 9 شہروں میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز دی گئی۔تجویز میں کہا گیا کہ پنجاب میں 12فیصد سے زائد کورونا کیسز والے شہروں میں مکمل لاک
ڈاون کیا جائے۔اس سے قبل حکومت پنجاب نے این سی او سی کی پنجاب میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز مسترد کردی تھی۔این سی او سی ذرائع کے مطابق تجویز میں کہا گیا کہ پنجاب میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کرواکر صورتحال کو مانیٹر کیا جائے۔۔۔۔۔ پاکستانی صحافت کا بڑا نام رخصت ہو گیا، سینئر صحافی علالت کے باعث انتقال کر گئے لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی و خبریں اخبار کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد علالت کے باعث انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے ضیا شاہد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ گردوں سمیت دیگر عوارض میں مبتلا تھے۔ضیا شاہد کا لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی و خبریں اخبار کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد علالت کے باعث انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے ضیا شاہد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ گردوں سمیت دیگر عوارض میں مبتلا تھے۔ضیا شاہد کا صحافتی کریئر کئی دہائیوں پر محیط تھا۔ وہ طویل عرصے تک بطور کارکن صحافی کام کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے اپنا اخبار خبریں کے نام سے شروع کیا۔ وہ بھٹو دور میں آزادی صحافت کیلئے جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔ ضیا شاہد کے انتقال پر حکومتی و صحافتی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں