کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان 35 ویں نمبر پر، کتنے مرد، کتنی خواتین ۔کتنے بچے اور کتنے خواجہ سراء جان سے گئے

اسلام آباد(آئی این پی )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی مجموعی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان 35ویں نمبر پر ہے، کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے، این سی او سی رپورٹ کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث 61سے 70سال کی عمر کے افراد کی سب سے زیادہ

اموات ہوئیں،ملک میں ابتک 61سے 70 سال کے 4ہزار 398افراد انتقال کر چکے ہیں،50 سے 60سال کی عمر کے 3921اور 71سے 80سال کے 2763افراد جاں بحق ہوئے، ملک میں کورونا سے 81سے 90سال کے 917اور سو سال سے زائد 126کی کورونا سے موت ہوئی، این سی او سی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک سے دس سال کے 42بچے بھی کورونا سے جاں بحق ہوئے ،ملک میں ابتک 10ہزار 267مرد 5ہزار 231خواتین اور تین خواجہ سرائوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے، کورونا سے سب سے زیادہ کراچی میں 3ہزار 844اموات ہو چکی ہیں، لاہور میں 2ہزار 936، راولپنڈی میں 1067، پشاور میں 785اموات ہو چکی ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 348مریضوں کی وینٹی لیٹر پر موت ہوئی، خیبر پختونخواہ میں 65اسلام آباد میں 52مریضوں کا وینٹی لیٹر پر انتقال ہوا، سندھ میں کورونا کے 37مریض وینٹی لیٹر پر جاںبحق ہوئے، ملک میں کورونا کی مثبت شرح 10اعشاریہ 29فیصد ہے،گجرانوالہ میں کورونا مریضوں کے لئے مختص 88فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے، ملتان میں 81فیصد،لاہور میں 79فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے، اسلام آباد میں 57فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں سے بھر گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے ابتک 15ہزار 442ہیلتھ ورکرز متاثر ہو چکے ہیں، 150ہیلتھ کیئر ورکرز ابتک کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close