سعودی عرب میں چاند نظر آتے ہی مفتی پوپلزئی بھی میدان میں آگئے، خیبرپختونخواہ میں کل روزہ ہو گا یا نہیں؟ واضح کر دیا

پشاور (پی این آئی) مسجد قاسم علی خان پشاور کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے وضاحت کی ہے کہ چاند کی رویت کے حوالے سے ویڈیو پرانی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتی شہاب الدین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر رمضان المبارک کے اعلان کے حوالے سے مسجد قاسم علی خان کی ویڈیو پرانی

ہے۔ اس حوالے سے احباب محتاط رہیں۔انہوں نے چاند کی رویت کا اپنا غیر سرکاری اجلاس بلانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کل مسجد قاسم علی خان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بھی منگل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کا اعلان کیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی پشاور میں ہی منعقد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close