رواں سال فی کس فطرانہ کتنے روپے ہو گا؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گندم کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ صوم 120روپے فی کس ہو گا۔جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا ہے یا ساٹھ مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا لازمی ہے۔اہل

سنت مکتبہ فکر کے مطابق اس سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم گندم کے حساب سے 120 روپے فی کس ہے۔اس طرح جو استعمال کرنے والوں تین سو روپے،کھجور کے حساب سے 800 روپے،کشمش کے حساب سے 1600 روپے اور منقہ کے حساب سے تین ہزار روپے ہوگا۔تیس روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 3600 روپے، جو کے حساب سے 9000 روپے،کھجور کے حساب سے 24 ہزار روپے ،کشمش کے حساب سے 48 ہزار روپے،اور منقہ کے حساب سے 90 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل ساٹھ روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔60 مساکین کے کفارہ صوم رقم گندم کے حساب سے 72 سو روپے ہے،جو کے حساب سے 18 ہزار ، کھجور کے حساب سے 48 ہزار اور کشمش کے حساب سے 96 ہزار ہے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں متعلقہ جناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل بروز منگل پشاور میں منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گا جبکہ اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر عید گاہ چارسدہ روڈ میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 ، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر حافظ عبدالغفور کے موبائل نمبر 03005947909 اور دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبرز 0912042233، 0912043427،اور 0912043428 پر بھی دی جاسکتی ہیں۔ رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گندم کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ صوم 120روپے فی کس ہو گا۔جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا ہے یا ساٹھ مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا لازمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close