الائونس کی عد م عدائیگی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے واپڈ املازمین الاؤنس سے متعلق اپیلیں مسترد کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں واپڈا ملازمین الاؤنس سے متعلق اپیلوں پر سماعت ہوئی، وکیل ملازمین نے کہاکہ ٹربیونل نے سائنٹیفک، ایڈمن،آئی ٹی کی کیٹگری کو الاؤنس دینے کا

حکم دیا، واپڈا نے صرف ایک کیٹگری کو الاؤنس دیا، دیگر کو نہیں، واپڈا نے کمرے میں بیٹھے ایک ملازم کو الاؤنس دیا ایک کو نہیں۔ عدالت نے کہا کہ ریسرچر، ایگریکلچر افسران کو جاب کے مطابق تنخواہ مل رہی تھی، وکیل ملازمین نے کہا کہ گریجویٹ انجینئرز کے علاوہ کچھ ریسرچرزکوبھی الاؤنس دیاگیا، چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ واپڈاکے ملازمین کوالاؤنس دیا،دیگرکونہیں،واپڈاکاپیسہ آپ کے پاس بطور امانت ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ کمرے میں انجینئرکےساتھ ڈاکٹربھی ہوتواسے بھی الاؤنس ملناچاہئے؟ریسرچراورایگریکلچرافسران کاانجینئرزسے کیاتعلق ہوگا؟۔عدالت نے واپڈ املازمین الاؤنس سے متعلق اپیلیں مستردکردی۔ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی کوئٹہ(پی این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ملازمین کی جانب سے احتجاج کا طریقہ کار اور پلیٹ فارم مناسب نہیں تھا کسی بھی احتجاج یا معاملے کو تعداد نہیں بلکہ حقائق دیکھ کر فیصلہ کرتا ہوں، میں حقیقی اور ضروری مسائل کو ہمیشہ دل سے حل کرنے کی پوری کوشش کرونگا،مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس سے قبل مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے ایجنڈے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خا نے کہا کہ 12دن احتجاج میں گزارنے کے بعد حتمی طور پر مشاورت اور بیٹھ کر بات چیت ہورہی ہے، ملازمین کی جانب سے جس

پلیٹ فارم اور طریقے کا چناؤ کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی فیصلے کو احتجاج یا مظاہرین کی تعداد دیکھ کر نہیں کرتا اگر کوئی ایک شخص یا 100 افراد ہوں معاملہ اگر حقیقی ہے اور وقت کی ضرورت ہے میں اسے ہمیشہ پوری کوشش کے ساتھ دل سے حل کروں گالیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن کس طرح کسی بھی موقع کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے اور بولنے کے لئے مائیک پکڑنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کے آئندہ اجلاس میں مردم شماری کے ایجنڈے پر تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا گیا جس میں مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے ایجنڈے پرانہیں اعتماد میں لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ملازمین کی جانب سے احتجاج کا طریقہ کار اور پلیٹ فارم مناسب نہیں تھا کسی بھی احتجاج یا معاملے کو تعداد نہیں بلکہ حقائق دیکھ کر فیصلہ کرتا ہوں، میں حقیقی اور ضروری مسائل کو ہمیشہ دل سے حل کرنے کی پوری کوشش کرونگا مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس سے قبل مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے ایجنڈے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close