کورونا وائر س کی تیسری لہر ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز 16 مئی تک موخر

اسلام آباد(آئی این پی ) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچا وکیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے معمول کے تمام کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔ رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 مئی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی ۔11 اپریل تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی، ضمانت، حکم امتناع اور

حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہوگی، اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔

علما کوماسک پہننے اور ویکسی نیشن کرانے کی ترغیب دینےکی مہم میں شامل کر لیا گیا

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں، علما اور مشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کرانے کی ترغیب دیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے علما کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی موجود تھے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں، ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی وجہ سے دبا بڑھ رہا ہے لیکن عوامی سطح پر عملدرآمد تسلی بخش نہیں، جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں