لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں، علما اور مشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کرانے کی ترغیب دیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے علما کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی
موجود تھے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں، ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی وجہ سے دبا بڑھ رہا ہے لیکن عوامی سطح پر عملدرآمد تسلی بخش نہیں، جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔۔۔۔
عمران نیازی اور ریلو کٹوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ انہیں اپنا انجام صاف نظر آنا شروع ہوگیا ہے، ن لیگی لیڈر کا تبصرہ
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں نوازشریف اور ان کے بیانیے کی فتح پر چپڑاسی اور اس کے باس کی تکلیف سمجھ سکتے ہیں عمران نیازی اور ریلو کٹوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ انہیں اپنا انجام صاف نظر آنا شروع ہوگیا ہے، اتوار کو وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ ووٹ چوری کرنے اور الیکشن عملہ اغوا کرنے والوں کو اب جمہوریت کی یاد آگئی ہے، بلے وائی بلے، توجہ ووٹ کنٹرول کرنے پر ہو تو مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکتی چپڑاسی اور اس کا باس جس چیز کومنحوس ہاتھ لگاتا ہے، اس کا سوا ستیاناس ہوجاتا ہے عمران نیازی مہنگائی کم کرنا چاہتا ہے تو اس قوم کی جان چھوڑ دے، روس کے وزیرخارجہ کے حالیہ دورے کے فوری بعد روس کے صدر کے خلاف ایک وزیر کا سیاسی منفی بیان قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،اپنی نالائقی چھپانے اور نوکری بچانے کے چکر میں سفارتی سطح پر چاند ماری ریلوے حادثات والا نتیجہ نکالے گی، انگریزی بولنے کے شوق میں مبتلا کو روک لیں، ورنہ کوئی نئی چول مار دے گا، پھر منتیں کسی اور کو کرنا پڑتی ہیں پہلے انہوں نے چین ، سعودی عرب کے خلاف بونگیاں ماریں، اب روس کا رخ کرلیا ہے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں