اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات،سیلانی ٹرسٹ کے وفد میں بشیر فاروق، افضل چمڈیا، منظر عالم، فرخ امین، عرفان واحد، سلمان اقبال، امتیاز حسین اور یوسف لاکھانی شامل تھے ،ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب بھی موجود تھے ،سیلانی ٹرسٹ نے وزیر اعظم کے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کا بھر پور خیر مقدم کیا اور ملک کے مختلف شہروں میں اس پروگرام کے دائرہ کار
کو وسعت دینے کی پیشکش کی۔وزیر اعظم نے احساس لنگر خانوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں سیلانی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور اس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔۔
چینی 85روپے فی کلو پر دستیابی یقینی بنا نے کے احکامات جاری
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں بھی چینی کا کوٹا مختص کر دیا گیا ہے ،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں چینی 85روپے فی کلو یعنی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہونے کو یقینی بنائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل تھے ،چیف کمشنر نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ریٹ پر چینی کی دستیابی کو پورے اسلام آباد میں یقینی بنایا جائے ،اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پورے اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں 35سٹور، سستا بازار اور موبائل سستا بازاروں کی لسٹ جاری کر دی جہاں اس ریٹ پر چینی دستیاب ہو گی ،تعین کردہ دکانوں و سٹور کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، انتظامیہ سرکاری ریٹ پر چینی کی دستیابی کے لیے اگلے مرحلے میں کل 100سٹورز اور دکانوں پر بھی یقینی بنایا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں