یوسف رضا گیلانی نےسینیٹ سے بطور اپوزیشن لیڈر مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی

کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی،اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سی ای سی نے گیلانی کی مستعفی ہونے کی

پیشکش مسترد کردی، یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سمجھتی ہے تو میں ابھی مستعفی ہونے کو تیار ہوں،یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی پر ایسے الزامات نہیں لگائے جاسکتے جن میں حقیقت نہ ہو،سی ای سی کے شرکا نے کہا کہ آپ نے اصولوں پر وزیراعظم کی کرسی کو ٹھوکر ماری، مستعفی نہ ہوں، پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔۔

رمضان المبارک مہنگی چیزیں فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا،ا علان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے موبائل سستا بازار کا افتتاح کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک سو یوٹیلٹی اسٹورز چل رہے ہیں، رمضان المبارک میں پچیس موبائل سستا بازار بھی کام کریں گے۔ مہنگی چیزیں فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے موبائل سستا بازار کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق رمضان المبارک میں شہریوں کو گھر گھرسستی چیزیں فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ پرشان نا ہوں۔گزشتہ سال بھی لیموں کا ریٹ ڈیمانڈ کی وجہ سے بڑھ گیا تھا۔ہر دوکان پر ڈی سی لسٹ لگائی جائے گا۔ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ 30 مجسٹریٹوں پر ذمہ داری عائد کی ہے جو ذرخیزہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close