این اے 249، الیکشن کمیشن نے پولیس کو فیصل واوڈا، ایم پی ایز ملک شہزاد اعوان ، سعید آفریدی کو حلقے سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس کو سینیٹر فیصل ووڈا ، ایم پی اے ملک شہزاد اعوان اور ایم پی اے سعید آفریدی کو حلقے سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا، اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی کیماڑی اور ایس ایس پی ویسٹ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر فیصل ووڈا ، ایم

پی اے ملک شہزاد اعوان اور ایم پی اے سعید آفریدی کو حلقے سے نکلا جائے،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سینیٹر فیصل ووڈا ، ایم پی اے ملک شہزاد اعوان اور ایم پی اے سعید آفریدی کی جانب سے مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی پولیس سینیٹر فیصل واوڈا ، رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اور سعید احمد کے خلاف کارروائی کرے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود مذکورہ پارلیمنٹرین انتخابی مہم چلا رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے مستقل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امجد آفریدی کو تیسرا شو کاذ نوٹس جاری کر دیا ہے۔۔ پی ڈی ایم ٹوٹی تو ذمہ دارن لیگ ہو گی، پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آ گئی کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار (ن) لیگ ہوگی ہم نے پی ڈی ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس گھنٹوں جاری رہنے کے بعد سوموار(آج) تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا،چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس سوموار کی صبح تک ملتوی کیا گیا ہے اجلاس کے بعد(آج) سہ پہرپریس کانفرنس کریں گے،بلاول بھٹونے ٹوئٹ کیساتھ سی ای سی ایجنڈابھی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل، اسٹیٹ بینک آرڈیننس ایجنڈے، کشمیرپرپی ٹی آئی کی الجھائوکا شکارپالیسی ایجنڈے میں شامل ہیں،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس پر وزیراعلی کی سی ای سی کو بریفنگ، پی ڈی ایم کی استعفوں کی تجویز پیپلزپارٹی سی ای سی ایجنڈے کاحصہ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار( ن) لیگ ہوگی ہم نے پی ڈی ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ پی ڈی ایم کوبرقراررکھناچاہتی ہے تواپنی طرزسیاست بدلے، پوراملک

جانتاہے پی ڈی ایم میں بیٹھ کرطنزکے تیرکون چلارہاہے جولوگ پی ڈی ایم کوتوڑناچاہتے ہیں ان کوبے نقاب کریں گے، پی ڈی ایم برابری اور ایک دوسرے کے احترام کیساتھ چل سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close