ڈسکہ انتخاب شفاف رہے، الیکشن کمیشن کی کارکردگی کا اعتراف کر لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75ڈسکہ ضمنی انتخاب پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق ڈسکہ انتخاب شفاف رہے، الیکشن عملے نے توجہ سے انتخابی عمل سرانجام دیا، ضمنی انتخاب میں انتخابی خلاف ورزیوں کے واقعات کم رونما ہوئے،فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فافن عملے نے الیکشن میں 193انتخابی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جن میں 115پارٹی کیمپ کی

پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے سے متعلق تھیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 38واقعات الیکشن عملے کے ایک کمرے میں ایک الیکشن بوتھ سے زیادہ قائم کرنے سے متعلق ہیں جبکہ 91فیصد پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا،فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیے، تشدد کے بڑے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے تاہم کورونا کے حوالے سے 46فیصد پولنگ اسٹیشنز پر ایس او پیز پر عملدرآمد ناقص تھا جبکہ 3فیصد پولنگ اسٹیشنز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہی نہیں کیا گیا، ووٹر کیلئے کسی اور کی جانب سے مہر لگانے کا ایک واقعہ بھی سامنے آیا، پولنگ ایجنٹس کو فارم 45کی کاپیاں فراہم کی گئیں،رپورٹ کے مطابق الیکشن میں 43فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، حلقے میں خواتین کے ووٹ کی رجسٹریشن مردوں سے زیادہ رہی جبکہ حلقے میں 2018کے انتخابات سے خواتین ووٹرز میں تقریبا 22ہزار ووٹ کا اضافہ ہوا اور حلقے میں مرد ووٹرز میں 19ہزار کا اضافہ ہوا۔۔۔۔ یوسف رضاگیلانی نے تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا کراچی (پی این آئی)سینٹ میں پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سی ای سی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی سمجھتی ہے کہ تو میں ابھی مستعفی کو تیار ہوں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لئے جانیں اور قربانیاں دیں ہیں۔ پیپلز پارٹی پر ایسے الزامات نہیں لگائے جا سکتے جن میں کوئی حقیقت نہ ہو۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلاول ہا وس میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی

مرکزی صدر فریال تالپورنے بھی شرکت کی،آصف زرداری بذریعہ ویڈیو لنک سی ای سی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ مستقبل میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غورکیاگیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف ڈیل کے معیشت پراثرات اورسٹیٹ بینک آرڈیننس پر بھی بات چیت ہوئی،سی ای سی اجلاس میں کشمیر پر پی ٹی آئی کی کنفیوڑ پالیسی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سی ای سی کے شرکا کو کل ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی،پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے شرکا کی دی گئی پالیسی کے تحت مراد علی شاہ کل مشترکہ مفادات کونسل میں عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول ہاوس میں پی پی سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم کاشوکاز نوٹس زیربحث آیا،بلاول نے اجلاس کے شرکا کو شاہد خاقان کاشوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا،بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا،بلاول کی جانب سے نوٹس پھاڑنے پر شرکا نے تالیاں بجائیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عزت کیلئے سیاست کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ،بلاول بھٹو نے کہاکہ پی ڈی ایم میں ہم برابری کی بنیاد پر شامل ہوئے تھے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ہمیں ڈکٹیٹ کیا جائے یا کوئی نوٹس دے دیا جائے، پی ڈی ایم میں ہم کسی کو جواب دہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close