کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار (ن) لیگ ہوگی ہم نے پی ڈی ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس گھنٹوں جاری رہنے کے بعد سوموار(آج) تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا،چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس سوموار کی صبح تک ملتوی کیا گیا ہے اجلاس کے بعد(آج) سہ پہرپریس کانفرنس کریں
گے،بلاول بھٹونے ٹوئٹ کیساتھ سی ای سی ایجنڈابھی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل، اسٹیٹ بینک آرڈیننس ایجنڈے، کشمیرپرپی ٹی آئی کی الجھائوکا شکارپالیسی ایجنڈے میں شامل ہیں،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس پر وزیراعلی کی سی ای سی کو بریفنگ، پی ڈی ایم کی استعفوں کی تجویز پیپلزپارٹی سی ای سی ایجنڈے کاحصہ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار( ن) لیگ ہوگی ہم نے پی ڈی ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ پی ڈی ایم کوبرقراررکھناچاہتی ہے تواپنی طرزسیاست بدلے، پوراملک جانتاہے پی ڈی ایم میں بیٹھ کرطنزکے تیرکون چلارہاہے جولوگ پی ڈی ایم کوتوڑناچاہتے ہیں ان کوبے نقاب کریں گے، پی ڈی ایم برابری اور ایک دوسرے کے احترام کیساتھ چل سکتی ہے۔۔۔۔ مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہی دن میں 100روپے مہنگی ہو گئی کراچی (پی این آئی)شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، سابقہ تمام ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فی کلو گوشت کی قیمت 460 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ ایک ہفتے قبل ہی فی کلو گوشت 360روپے فروخت ہو رہا تھا، جبکہ اب مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر کے 460روپے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کو پر لگ گئے ۔کراچی میں گزشتہ ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت 360 روپے کلو تھی لیکن آج گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ زندہ مرغی 280 روپے کلو میں فروخت ہو ئی۔اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں بھی فی درجن اضافہ ریکا رڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوسہ ماہ ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، خاص طور پر کراچی میں مرغی کی قیمت میں اضافے نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن کی مہم بھی چلائی
گئی۔اس مہم نے کراچی کے حکمرانوں کو مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا موجب بننے وال عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد حکومت نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا اور آخر مرغی کی قیمت کم ہوئی، تاہم اب ایک مرتبہ پھر مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ لاہور میں مرغی کی قیمت 330 روپے مقرر ہے، جبکہ بعض جگہوں پر اس سے زیادہ قیمت میں بھی گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، سابقہ تمام ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فی کلو گوشت کی قیمت 460 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ ایک ہفتے قبل ہی فی کلو گوشت 360روپے فروخت ہو رہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں