پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ڈی ایم کے کچھ لوگوں پر حکومت کو فائدہ پہنچا نے کا بڑا الزام

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس دینے کا حق پی ڈی ایم کی کسی جماعت کو نہیں ۔ جن لوگوں نے پی ڈی ایم کو ریزہ ریزہ کیا قیادت کو انہیں ضرور تلاش کرنا چاہیے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو کیوں خیر آباد کہے؟ ۔ پی ڈی ایم کے کچھ لوگ حکومت کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی

ایم کو تجویز دی کہ پنجاب میں حکومت کو نقصان پہنچانا چاہیے ۔ جہانگیر ترین کے ساتھ اتنا بڑا گروپ سامنے آگیا اپوزیشن کو ان کی بات ماننی چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بنا کر پیپلز پارٹی نے اچھا کام کیا یا برا اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ن لیگ نے نہیں ۔۔۔۔۔ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کب ہو گی اور کس وقت دکھائی دے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی لاہور (پی این آئی) رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو دکھائی دینے کا امکان ہے، جس کے باعث پہلا روزہ 14 اپریل بروز بدھ کو ہوگا، رمضان المبارک میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پہلے 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورشہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا، جس کے باعث 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم، خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ پہلے 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا، اسی طرح رمضان المبارک کے۔ مزید برآں معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔رویت پر اتفاق کے لیے اجلاس پشاورمیں بلایا گیا ہے۔اس بار پورے پاکستان میں ایک ہی دن رمضان اور ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گے۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ رمضان میں تمام مساجد اور مدرسے کھلے رہیں گے۔ گزشتہ سال کی کورونا ایس اوپیز پر اس بار بھی عمل درآمد ہوگا۔ اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہوں گے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔ دوسری جانب ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ

14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں 30 روزے ہوں گے اور رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close