فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کب ہو گا؟ شبلی فراز نے تاریخ بتا دی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فواد چوہدری اچھے وزیر اطلاعات ہو سکتے ہیں انہیں وزارت دینے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، امید ہے یہ فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہو جائے گا جو وزیر اعظم عمران خان چاہیں گے ویسا ہی ہو گا، اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپی ڈی ایم سے نہ پہلے خطرہ تھا اور نہ اب یہ چوں چوں کا مربہ ہے ۔ پیپلز پارٹی بہتر سیاست کر رہی

ہے ، مسلم لیگ (ن) کا رویہ غیر سیاسی اور آمرانہ ہے ۔ مریم نواز کی تقاریر کا محور صرف والد کو بچانا تھا ۔ مریم نواز کے رویہ کی وجہ سے پی ڈی ایم کو نقصان ہوا ۔ یہ سمجھتی ہیں کہ پی ڈی ایم کی دوسری جماعتیں صرف تالیاں بجانے کے لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ضمنی انتخاب میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ، دھاندلی کرنا صرف مسلم لیگ (ن) کا شیوہ ہے ۔ ہم نے کوئی حکومتی مشینری استعمال نہیں کی۔ ہمارے ووٹ کم ہونے کی بجائے بڑھے ہیں ، 92 ہزار ووٹ کم نہیں ہوتے جیسی باتیں( ن) لیگ کر رہی ہے ایسے تو ہماری ضمانتیں ضبط ہو جانی چاہئیں تھی ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فواد چوہدری اچھے وزیر اطلاعات ہو سکتے ہیں انہیں وزارت دینے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ امید ہے یہ فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہو جائے گا، جو وزیر اعظم عمران خان چاہیں گے ویسا ہی ہو گا۔۔۔۔ پاکستانی طیارے JF-17تھنڈر جنوبی کوریاکے FA-50طیاروں سے کس طرح بہتر ہیں؟ قابل ِ فخر تفصیلات آگئی کوریا (پی این آئی) ملائشیا نے اپنے پرانے اور عمر رسیدہ MiG-29 جہازوں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ جنوبی کوریا کےFA-50 یا پاک چین مشترکہ طور پر تیار کردہ JF-17 میں سے کسی ایک سے 18 جہاز ملائشین ائیر فورس کیلئے خریداری کا فیصلہ کرے گا. متعدد جنگی جہاز بنانے والے مینوفیکچررز نے اس میں دلچسپی لی لیکن ایف اے 50 اور جے ایف 17 فائنل میں شامل ہو سکے ہیں۔ تاہم مبینہ طور پر کوریا کا تیار کردہ ایف اے 50 دوڑ میں پاکستانی جے ایف 17 سے پیچھے ہے کیونکہ پاکستانی جہاز درمیانی فاصلے کے ہتھیاروں کیلئے بہتر صلاحیت سے لیس ہے اور ملائشین ایئر فورس کی ضرورت بھی ایسا ہی جہاز ہے۔ابتدائی طور پر فرانس کے رافیل اور امریکہ کے ایف 18 کو ملائیشین پروگرام کے لئے پیش کیا گیا تھا لیکن بجٹ کے معاملات کی وجہ سے اس منصوبے کو تبدیل کردیا گیا جس کے بعد ہندوستان کے تیجس ، اٹلی کے M346 اور روس کے Y-130 کو بھی مقابلے کا موقع فراہم کیا گیا تھا لیکن اب ملائشیا کوریا اور پاکستان کے جہازوں میں سے کسی ایک کی خریداری کا حتمی فیصلہ جلد کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں