اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی بھی ڈسکہ میں پی ٹی آئی کی شکست کا جشن منانے میں شریک ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوشین افتخار نے استعفی دینے کے لئے عمران خان کے امیدوار کو شکست نہیں دی خوشی ہے کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کی بات
مان کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ انتخابات کے بعد پوری قوم کے سامنے آگیا کہ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ڈسکہ کے انتخابات میں ن لیگ سے اپنے وعدے کو نبھایا۔ آج ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے۔۔۔۔۔ کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ، لاہور میں مکمل لاک ڈائون لگانے کی تیاریاں لاہور(پی این آئی)لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون کورونا کا پھیلاو روکنے میں ناکام، محکمہ صحت نے لاہور میں مکمل لاک ڈاون کی سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ لاہور میں سمارٹ لاک ڈاوئون کے باوجود کورونا کی صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ بازاروں میں رش اور عوام کے بلا وجہ باہر سڑکوں پر آنے سے شہر میں کورونا کی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت نے پنجاب حکومت سے لاہور میں مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی سفارشات پر عمل درآمد پنجاب حکومت کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کورونا کو کنٹرول کر نے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کر رکھا ہے، تاہم سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے اثرات فی الحال واضح نظر نہیں آ رہے، کورونا کیسز بتدریج بڑھ رہے ہیں۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار821 ہوچکی ہے ، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار231ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان مین سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 6 ہزار587 افراد کا انتقال ہوچکا ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار509 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں
2 ہزار 457 ، وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں 583 ، گلگت بلتستان میں 103 ، صوبہ بلوچستان میں 211 اور ا?زاد کشمیر میں 371 افراد علامی وباءکے باعث لقمہ اجل بن گئے۔این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 61 ہزار552 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 92ہزار423 ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار618، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار348 افراد عالمی وبائ کا شکار ہوئے ، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار785 ، آزاد کشمیر میں 13 ہزار446 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار59 افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں