فیصل واوڈا کو نکال باہر کرو، الیکشن کمیشن نے پولیس کو حکم جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کی موجودگی پر الیکشن کمیشن نے پولیس کو انہیں حلقے سے نکالنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ایس ایس پی کیماڑی اور ایس ایس پی ویسٹ کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ سینیٹر

فیصل واوڈا، ایم پی اے ملک شہزاد اعوان اور ایم پی اے سعید آفریدی کو این اے 249 سے نکالا جائے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مذکورہ تینوں اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کو تیسرا شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر فیصل واوڈا کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے اطلاع ہے کہ آپ حلقے میں تحریک انصاف( پی ٹی آئی) امیدوار کے جلسے میں شرکت کے لیے آرہے ہیں، حلقے میں آپ کی موجودگی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔ این اے 249ضمنی الیکشن میں کون کامیاب ہو گا؟ ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ کی فتح کے بعد بڑی پیشنگوئی کر دی گئی اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کراچی میں این اے 245پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی بلے کو ملے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے کراچی کے حلقہ این اے 249سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار امجد آفریدی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پی ٹی آئی امیدوار نے وفاقی وزیر کو حلقے میں جاری انتخابی مہم کی صورتحال سے آگا ہ کیا ہے۔ اسد عمر نے گفتگو کے دوران کہا کہ 2018میں ہونے والے جنرل الیکشن کی طرح اس بار ضمنی انتخاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی ، اس سیٹ پر نوجوان امیدوار کا مقابلہ ارب پتی سرمایہ دار اور نامور سیاستدانوں سے ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ کا انتخابی میدان مار لیا لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے 1 لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 92 ہزار ووٹ حاصل کر سکے۔واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل ہوا، پولنگ صبح 8

بجے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ضمنی انتخاب کے معرکے میں پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار کے درمیان مقابلے میں عوام نے ووٹ کاسٹ کیے۔قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنا ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا، اسجد ملہی 2 بار اپنے آبائی حلقے میں آئے لیکن ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔اس کے برعکس (ن) لیگی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ علی الصبح ہی کاسٹ کردیا تھا۔ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے۔ حلقے پولیس کے 4 ہزار سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں، حلقے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ جس کے باعث لائسنس یا بغیر لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے باعث کوئی فائرنگ کے واقعات نہیں ہوئے۔ شفاف اور پرامن انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر خود انتخاب کی نگرانی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close