فوراََ واپس آئو، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کراچی روانگی کیلئے ائیرپورٹ پہنچے ہی تھے کہ وزیراعظم کی اچانک کال آگئی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی)وزیرِاعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد روک لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ اسلام آباد سے کراچی آنے کےلئے ایئرپورٹ پہنچے ہی تھے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ طلب کیا۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ

پر وزیراعظم ہاوس سے کال آئی، جس کے بعد انہوں نے کراچی روانگی ملتوی کردی۔گورنر سندھ (کل) پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور کراچی کے ضمنی انتخابات پر بات ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت اس اہم اجلاس میں گورنر سندھ کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ عین وقت پر کیا گیا، اس لیے انہیں ایئرپورٹ سے کراچی روانگی ملتوی کرنا پڑی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close