جہانگیر ترین کسی پارٹی میں شامل ہوں گے یا اپنی پارٹی بنائیں گے؟ پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو نہیں چھوڑا ہے ،پیپلز پارٹی کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں ، دیکھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کسی سے ملتے ہیں یا خود ڈرائیو کرنا چاہیں گے؟۔ بلاول

ہاوَس کےباہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ کی جیت پیپلزپارٹی کے موقف کی فتح ہے،ہر بات پر باہمی مشاورت ہونی چاہئیے نہ کہ ڈکٹیشن کے ذریعے ،پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے جو عوام کے حق میں فیصلے کرتی ہے، جو فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کریگی وہی پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائے گا۔رحمان ملک نےکہاکہ کورونا کی ‏چوتھی لہر آنےوالی ہےجس کیلئےپہلےتیاری کرنی چاہیے،پوری دنیامیں ویکسین فری ہےجبکہ ہمارےیہاں کاروبار ہورہا ہے، ‏ویکسین فری کرنی چاہیے،ایس اوپیزپرعملدرآمدنہیں ہورہا،عوام ایس او پیز پر عمل اور حکومت فری ویکسین فراہم کرے۔ جہانگیر ترین کا طوفان پنجاب میں تبدیلی لاکر رُکےگا، مسلم لیگ ن نے کسی کھیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا طوفان شاید پنجاب میں تبدیلی لاکر رُکےگا، جہانگیرترین کا جو طوفان کھڑا ہے یہ پنجاب میں تبدیلی کی حد تک رہے گا، مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔ انہوں نےنارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ جیت نے ثابت کردیا ہے 19 فروری کو نیازی حکومت نے ووٹ چوری کیے تھے۔ڈسکہ انتخابی نتیجے نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ ووٹ چورہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان ہر ووٹرز اپنے علاقے شہرگاؤں کی حالت بدلنا چاہتا ہے ، ہر نوجوان پاکستان کی معیشت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، عمران نیازی اناڑی مافیا ہے، ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے، عمران اناڑی نے وہ کام کیا جو پاکستان کے دشمن بھی نہیں کرسکتے تھے، اس حکومت

نے آئی ایم ایف کے سامنے یقین دہانی کروائی ہے کہ 2026ء تک ملک کے دفاعی اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، یعنی پانچ سال پاکستان کا دفاعی اور ترقیاتی بجٹ منجمد رہے گا تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ہمیں پاکستان کی معیشت بحال، تاکہ لوگوں کی غربت ختم ہو، نیا روزگار پیدا ہو، وسائل پیدا ہوں، جب کسی ملک کی معیشت سکڑنے لگ جاتی ہے تو وسائل بھی سکڑنے لگ جاتے ہیں، معیشت کی تباہی کی بڑی وجہ بزنس کو تباہ کرنا ہے۔ معیشت میں جب انتقام اور خوف پیدا کیا جاتا ہے تو سرمایہ بھاگ جاتا ہے، اربوں ڈالر کا سرمایہ بھاگ چکا ہے، اور بھاگ رہا ہے، اگر موجودہ صورتحال کو ریورس نہ کیا تو پاکستان کے چلتے کاروبار بھی بند ہوجائیں گے،ہر سرمایہ کار ملک سے پیسا نکال کر باہر لے جانے کو عافیت سمجھے گا۔پہلے مسلم لیگ ن کو انتقام پر رکھا ہوا تھا اب پی ٹی آئی کے خود اپنے لوگ کہتے ہیں یہ انتقام کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں