اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب وفاقی وزیر فواد چوہدری پر برس پڑیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ روئیں ، چیخیں یا پیٹیں، ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے، سلیکٹڈ عمران صاحب کو پاکستان میں جمہوریت کی امید کہنا جمہوریت کے منہ پہ زوردار تھپڑ رسید کرنا ہے ،پی ٹی آئی کے اندرنئی صف بندی جاری ہے، بہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کاصفایاہونے والا ہے،ایک درجن پارٹیاں بدلنے والا
نواز شریف کا بیانیہ نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہی سمجھنے کی کوشش کرے ،ڈسکہ کی عوام نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی ووٹ چوروں اور کشمیر فروش مافیا کو مسترد کیا ہے، عوام مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دیتے ہیں کیونکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اس وطن کی مٹی اور عوام سے پیار کیا ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کے رد عمل میںمریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران صاحب کو پاکستان میں جمہوریت کی امید کہنا جمہوریت کے منہ پہ زوردار تھپڑ رسید کرنا ہے ،پی ٹی آئی کے اندرنئی صف بندی جاری ہے، بہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کاصفایاہونے والا ہے،پاکستان کا مستقبل اب صرف اور صرف مافیا اور چوروں سے نجات سے وابستہ ہے،آپ روئیں ، چیخیں یا پیٹیں، ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں فتح پاکستان کے عوام پر مسلط چورمافیا سے نجات کی نوید ہے،ایک درجن پارٹیاں بدلنے والا نواز شریف کا بیانیہ نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہی سمجھنے کی کوشش کرے ،ڈسکہ کی عوام نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی ووٹ چوروں اور کشمیر فروش مافیا کو مسترد کیا ہے،عوام نے 52 روپے چینی کو ووٹ دیا ہے اور120روپے کلو چینی کی ڈکیتی کرنے والے مافیا کو مسترد کیا ،عوام نے 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے والوں کو مسترد کردیا،عوام نے کشمیر فروشوں اور مودی کو مس کالز کرنے والوں کو مسترد کردیا،عوام نے 400 ارب کے آٹا چورمافیا کو مسترد کیا ہے ،عوام نے 215 ارب کے آٹا چوروں کو مسترد کیا ہے،عوام نے ملکی معیشت اور سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے والوں کو مسترد کیا ہے،عوام نے ملک کی معاشی ترقی 5.8 فیصد سے منفی 0.4 فیصد پر لانے والے نالائقوں، نااہلوں اور کرپٹ ٹولے کو مسترد کیا ہے،عوام نے مہنگائی کی شرح 3 سے 16 فیصد پہ پہنچانے والے ظالم مسلط شدہ حکمرانوں کو مسترد کیا ہے ،عوام نے اڑھائی سال میں
14000 ارب قرض لے کر قوم کا بال بال قرض میں جکڑنے والے ظالموں کو مسترد کیا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سمجھ گئی ہے کہ صرف مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف ہی عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں اور اس مافیا سے ملک کو بچا سکتے ہیں،عوام مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دیتے ہیں کیونکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اس وطن کی مٹی اور عوام سے پیار کیا ہے ،مسلم لیگ( ن)نے دیانتداری سے عوام کی خدمت کی اور پاکستان کو روشن بنانے کے لئے دن رات کام کیا، اس لئے انہیں ووٹ ملا،نوازشریف اور شہباز شریف نے ملک کو بے مثال ترقی ،عوام کو روزگار ، مفت دوائی ،روشنی دی اور دہشت گردی ختم کی ، اس لئے ووٹ ملا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں