’’دھند کے بغیر کتنا اچھا الیکشن ہوا کسی کے لئے۔۔۔‘‘ ن لیگ کی فتح اور تحریک انصاف کی ہار پر حامد میر کا ردعمل

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ دھند نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن بہت اچھا ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت اور تحریک انصاف کی ہار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’دھند کے بغیر کتنا اچھا الیکشن ہوا کسی کے لئے دھند کا فائدہ اٹھانا ممکن ہی نہ تھا موسم بھی صاف تھا اس لئے گردوغبار کا طوفان بھی نہ آیا ۔ انکا کہنا تھا نتائج بھی شفاف رہے لیکن کچھ ذہنوں پر چھائی دھند ابھی ختم نہیں ہوئی ، اللّٰہ کرے یہ دھند بھی ختم ہو جائے ۔ آمین۔ ایک اور ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ ’’ڈسکہ کا ضمنی الیکشن نون اور شین (نوشین) نے جیت لیا لیکن عین نے بھی اچھا مقابلہ کیا تحریک لبیک تیسرے نمبر پر رہی‘‘۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ایک مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کو 19ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی ، مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے جیت کی خوشی میں جشن منایا ، مٹھائیاں تقسیم کر تے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکبادی دی اور اپنی قیادت کے حق میں شدید نعرے بازی کی ،کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی انتہائی سخت رہی اور صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک پر امن پولنگ جاری رہی ۔ ہفتہ کو غیر حتمی اور غیر سر کاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کی نشست مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی کو شکست دیکر جیت لی ،ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار نے ایک لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ لیکر کامیابی ہوئیں،پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی نے 92 ہزار 19ووٹ حاصل کیے اور انہیں 19 ہزار 201 ووٹوں کے واضح فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close