ن لیگی قیادت الیکشن کمیشن کے دفاع میں سرگرم ہو گئے

لاہور (آئی این پی ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے یہ بات بھی درست ثابت ہوئی کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی اور حکومتی غنڈہ گردی کے خلاف الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے اور اس پر سپریم کورٹ کی مہر نے ڈیٹرنس کا کام کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کہا کہ یہ فیصلہ صرف ڈسکہ کے ری پول کا نہیں تھا بلکہ آئندہ آنے والے ہر الیکشن کی شفافیت اور غیر جانبداری کا تھا، یہی وجہ ہے کہ

ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کی آئینی اور قانونی ذمہ داری احسن انداز سے انجام دی اور کسی ووٹ چور کی ووٹ کے ڈبے کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہ دی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن میں آر ٹی ایس بٹھا نے، ووٹ اور الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کرنے اور عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی جرات نہ ہو سکی۔۔۔۔ بڑے شہر کے ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے،دو سرکاری ہسپتا لوں کے آئی سی یو میں مریضوں کی گنجائش ختم ہو گئی لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دارا لحکومت لاہور میں کو رونا کے پھیلاؤمیں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یومریضوں سے بھر گئے ہیں۔لاہور شہرکے دو بڑےہسپتا لوں میو اسپتال اور سروسز اسپتال میں کورونا کے مزید مریضوں کے لیے جگہ بھی دستیاب نہیں ہے۔پنجاب کےمحکمہ صحت کے مطابق سروسز اسپتال کا 32 بستروں والا آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکا ہے اوروہاں مزید مریضوں کو داخل نہیں کیا جا سکتا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق میو اسپتال میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے تاہم جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال کے آئی سی یو میں ابھی گنجائش ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close