سیالکوٹ(آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پولنگ ختم ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی لیگی ارکان اسمبلی حلقے میں دندناتے رہے جبکہ ریٹرننگ آفیسرانہیں نوٹس دینے سے خوفزدہ ہیں۔ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آر او کایکطرفہ رویہ ہمارے تحفظات کو تقویت دے رہا ہے۔لیگی ایم این ایز حلقے کے عوام کا ضمیر خریدتے
رہے اور الیکشن کمیشن خاموش رہا ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے کئی گھنٹے بعد بھی لیگی ارکان اسمبلی حلقے میں دندناتے رہے۔ریٹرننگ آفیسر انہیں نوٹس دینے سے خوفزدہ ہیں۔۔۔۔۔ ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے،فوادچوہدری کا دبنگ مؤقف سامنے آ گیا اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا ہی رہا ہوں، پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی ،بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے، ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا، ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، ان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے، بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا، پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی اس ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں