رمضان کی آمد، ناجائز منافع خور سرگرم ،فروٹ سبزیاں عوام کی پہنچ سے ٓدورسرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد میں انتظامیہ بری طرح ناکام

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (آن لائن)رمضان کی آمد سے قبل ناجائزمنافع خورسرگرم مہنگائی کا سونامی نہ تھم سکا ۔فروٹ اور سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور۔سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد میں انتظامیہ بری طرح ناکام ہو گئی ۔ناجائز منافع خوروں کے خلاف شہریوں نے ڈی سی قصور سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد تلونڈی و گردونواح میں سبزیوں اور فروٹ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں جبکہ ناجائز منافع خور رمضان سے قبل

ہی اشیاء و خوردونوش سٹاک کرنے میں مصروف ہیں دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء و خوردونوش سمیت فروٹ اور سبزیاں فروخت کرنے سے انکاری ہیں اور قیمتوں کی زیادتی پرجھگڑنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں انتظامیہ گورنمنٹ کے طے شدہ ریٹ کیمطابق فروخت پرعمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے شہریوں راشد منہاس نصیر بٹ محمد طارق عبداللہ منظور ودیگرنے زائد قیمت پر سبزی فروٹ و دیگر اشیاء و خوردونو ش فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف ڈی سی قصور سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔ سب کا احتساب ہو گا،پیٹرولیم بحران کے ذمہ داروں کےخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی گئی اسلام آباد (آئی این پی) پیٹرولیم بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیزکیخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔ ہفتے کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی گئی اور پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے،حکومت کی جانب سے ایڈوائزری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کر کے نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کر دی گئی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیزکو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اورغیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے پربھی کارروائی ہوگی اور بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں