کوئٹہ (آئی این پی) کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، ہم عید کے بعد نکلیں گے، محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتے کو اپوزیشن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا۔محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ دونوں
رہنماں نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس موقع پر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔ٹیلیفونک گفتگو میں فضل الرحمان اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد حکمت عملی سے نکلیں گے۔۔۔۔
وفاق کے 11 سو ارب روپے سے کراچی میں تین نالوں پر کام ہو رہا ہے، سندھ کے وزیر کا انکشاف
\کراچی (آئی این پی) وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے میں اربوں روپے غبن کی بات غلط ہے کیونکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کام کررہی ہے۔ ہفتے کو کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب میں ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ سپرہائی وے بہتر کی گئی لیکن موٹر وے نہیں بنائی گئی، سپرہائی وے پرموٹروے جیسے ٹول ٹیکس پر بھی اعتراض اٹھایا تھا،سندھ میں وفاقی حکومت نے بسوں کیلئے سبسڈی میں حصہ نہیں ڈالا۔ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ کے فور میں اربوں روپے غبن کی بات غلط ہے،کام ایف ڈبلیو او کررہی ہے جبکہ وفاق کے 1100 ارب پیکج سے تین نالوں پر کام ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے منصوبے نہیں ہوتے لیکن دیگر علاقوں کیلئے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی والے مگر مچھ کے آنسوں بہاتے ہیں، پی ٹی آئی کے کراچی کے نمائندے یہ معاملہ نہیں اٹھاتے، شہر میں پشاور سے زائد پشتون اور کوئٹہ سے زیادہ بلوچ رہتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں