اعتمادکا ووٹ، جہانگیر ترین کے جہاز کے استعمال کے سوال پرشاہ محمود پھٹ پڑے

ملتان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ میں جہانگیر ترین کے کردار اور جہاز کے استعمال کے سوال پر پھٹ پڑے۔ ہفتے کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ 17 شوگر ملز کو نوٹس ملے، ان میں سے صرف ایک مل جہانگیر ترین کی ہے، اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے

تو وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں، عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ میں جہانگیر ترین کےکردار اور جہاز کے استعمال کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جہانگیر ترین کے جہاز کی لاگ بک نہیں دیکھتے، یہ سوال انہی سے

سب کا احتساب ہو گا،پیٹرولیم بحران کے ذمہ داروں کےخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) پیٹرولیم بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیزکیخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔ ہفتے کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی گئی اور پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے،حکومت کی جانب سے ایڈوائزری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کر کے نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کر دی گئی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیزکو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اورغیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے پربھی کارروائی ہوگی اور بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close