اسلام آباد (آئی این پی) پیٹرولیم بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیزکیخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔ ہفتے کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی گئی اور پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے،حکومت کی
جانب سے ایڈوائزری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کر کے نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کر دی گئی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیزکو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اورغیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے پربھی کارروائی ہوگی اور بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔۔۔۔۔
آصف زرداری کا پھر احتساب،وفاقی حکومت کا سوئس اکاؤنٹ کیس کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے سوئس کیسز کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے 2 سابق چیئرمین اور افسران کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کو تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ ہفتے کو نجی ٹی وی کے مطابق 2011 سے2017 کے دوران نیب کے چیئرمین اور ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے،نیب کا 2011 سے 2017 کا دور تاریک ترین قرار دیا گیا، نیب افسران نے عدالت کو گمراہ کرتے ہوئے تندہی سے سوئس کیسز بند کرانے میں کردار ادا کیا۔،نیب افسران کے کردار کی وجہ سے اصل ریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود سوئس کیسز بند کرائے گئے جبکہ سوئس کیسز سے متعلق نیب کے پاس اصل ریکارڈ موجود تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عندیہ دیا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکانٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں