چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سعودی عرب آمد، عمرہ ادا ، مسجد نبوی ؐ میں بھی حاضری ، نوافل اداکیے

مدینہ منورہ (آئی این پی )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچ کر مسجد نبویؐ میں حاضر ی دی اور نوافل ادا کیے۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں جمعے کی شب انہوں نے عمرہ ادا کیا اور اس کے بعد ہفتے کی شام مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں حاضر ی دی

اور نوافل ادا کیے۔چیئرمین سینیٹ عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ سے حرمین ٹرین کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ نوافل کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری کے بعد پیر کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔قبل ازیں چیئر مین سینٹ سات رکنی سینیٹ کے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو قونصل جنرل خالد مجید، سعودی مجلس شوری کے نمائندے، چیف آف رائل پروٹوکول اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close