ٹی وی پروگراموں میں بہت بولنے والے ن لیگی ایم این اے کیخلاف فراڈکا مقدمہ درج

لاہور(آئی این پی ) میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے جس میں فراڈ اور کاغذات میں ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں چوہدری محمد علی، بشیر خان ،محمد ارشد، نبیل خان اور شاہد محمود نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک قیام پذیرخاتون کاجعلی اٹارنی لیٹر بنا

کر ایک کنال کا پلاٹ درخواست گزارکوبیچا، ملزمان نے پلاٹ کے عو ض ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کیے۔مدعی مقدمہ کے مطابق ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا کادعوی ہے کہ وہ پلاٹ کا حصہ دار ہے۔ دوسری جانب محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہیکہ میرے خلاف جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کرایا گیا ہے، میرا متعلقہ جائیداد سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے کے کسی اہلکار نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا،میڈیا کے ذریعیاس مقدمے کا پتہ چلا،جھوٹے مقدمے کے خلاف اپنا آئینی حق استعمال کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close