چاہے جو ہو جائے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمران خان نے پارٹی سے نکالا تو۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسلم بھروانہ نے کہا کہ چاہے جو ہو جائے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ چاہے جو ہو

جائے جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ان کی تحریک انصاف کے لیے قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جب اُن سے سوال کیا گیا کہ اگر عمران خان نے آپ سے کہا کہ پارٹی سے چھٹی کر جائیں تو پھر آپ کا ردعمل کیا ہو گا۔ اِس سوال کے جواب پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا اگر عمران خان مجھے کہتے ہیں کہ چھٹی کر جائیں تو پھر اللہ مالک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ جہانگیر ترین صاحب کو انصاف دیا جائے، ہماری جنگ صرف انصاف کے لیے ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کے حکم کے بعد پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کیا گیا، اس دوران پی ٹی آئی کے اہم رکن اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی سمجھے جانے والے جہانگیر ترین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعدوزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریوں کی خبریں سامنے آئیں۔یہ بھی خبریں سامنے آئیں کہ جہانگیر ترین نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے رابطہ کیا ہے یا مذکورہ دونوں جماعتوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے، تاہم جہانگیر ترین نے ان تمام خبروں کی تردید کی جبکہ ن لیگ کی جانب سے بھی ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ جہانگیر ترین کے موقف اختیار کیا ہے کہ میں اپنے کپتان کے ساتھ اور اپنے کپتان (وزیراعظم عمران خان) کے حریفوں سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں