اسلام آباد (پی این آئی)جہانگیر ترین کو تحریک انصاف کا نیا قائد بنانے کی تیاری کر لی گئی۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کارنے کہا کہ جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی کا نیا سربراہ بنانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی رکنیت معطل
کر کے ، جہانگیر ترین کو نیا قائد بنایا جائے گا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میری ایک اہم وفاقی وزیر سے بات ہوئی ہے، جنہوں نے مجھے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کو بہت جلد پی ٹی آئی کا نیا سربراہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے جب مجھے یہ بات کہی تو میں خود بھی حیران رہ گیا کہ ایسے کیسے ہو سکتا ہے۔تو اِس کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسا ہونے جا رہا ہے۔بہت جلد عمران خان صاحب کی پارٹی رکنیت معطل کر کے انہیں ہٹا دیا جائے گا جبکہ جہانگیر ترین کو اُن کی جگہ پی ٹی آئی کا نیا سربراہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سب اس تمام صورتحال کی بڑی قریب سے مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کے حکم کے بعد پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کیا گیا، اس دوران پی ٹی آئی کے اہم رکن اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی سمجھے جانے والے جہانگیر ترین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعدوزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریوں کی خبریں سامنے آئیں۔ یہ بھی خبریں سامنے آئیں کہ جہانگیر ترین نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے رابطہ کیا ہے یا مذکورہ دونوں جماعتوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے، تاہم جہانگیر ترین نے ان تمام خبروں کی تردید کی جبکہ ن لیگ کی جانب سے بھی ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ جہانگیر ترین کے موقف اختیار کیا ہے کہ میں اپنے کپتان کے ساتھ اور اپنے کپتان (وزیراعظم عمران خان) کے حریفوں سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں