کون کونسے ممالک کے شہریوں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی ؟ حکومت نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی )بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے افراد کے حوالے سے حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق جن ممالک کے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں برطانیہ،برازیل ،ساؤتھ افریقہ ،کولمبیا،پرتگال، پیرو، بوسٹوانا، آئرلینڈ،

کینیا اور موزمبیق سے بھی شہریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہے۔این سی او سی کے مطابق 190ممالک کے شہری پی سی آر ٹیسٹ منفی دکھا کر پاکستان آ سکیں گے۔ ان ممالک میں بھارت،افغانستان،آذربائجان، ارجنٹائن،بحرین،بنگلہ دیش،بلغاریہ، فرانس، یونان، گرین لینڈ، ایران،عراق شامل ہیں۔ اٹلی،کویت، مالدیپ،نیپال، میکسیکو،اومان سنگاپور،سوئٹزرلینڈ، ترکی، امریکا والوں کیلئے بھی ٹیسٹ لازم ہے۔ تاہم ان ممالک سے بچے اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد پاکستان نہیں آسکتے۔ بیساکھی میلے کے دوران ایک علاقے کے لوگ ایک ساتھ رہیں گے۔اجتماعی لنگر سے اجتناب کر کے پہلے سے پیک کھانا استعمال کیا جائے اورمیلے کے دوران سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائےجب کہ ہاتھ ملانا اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے۔ کورونا پابندیاں 13اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے کورونا کے حوالے سے ملک بھر میں عائد پابندیاں 13اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،این سی او سی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پابندیوں سے متعلق اجلاس 12اپریل کو ہو گاجس میں پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کی کافی مقدار وسط اپریل کے بعد پہنچنی ہے، اجلاس میں رمضان کے دوران ویکسی نیشن پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close