پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کنٹرول کی جائے، چینی مقرر کردہ قیمت پرفروخت کی جائے، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ تفصیلات

کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 7 ارب کی لاگت سے 313 سہولت رمضان بازار قائم کیے جائیں گے۔ صوبائی وزراء کی مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کیلئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی دستیابی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں چینی مقرر کردہ ریٹ پر دستیاب ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ اسی طرح وزیراعظم نے پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بینک نے باقی بینکوں سے آگے بڑھ کر کام کیا ہے، بڑا فیسی لیٹیٹ کیا۔ بینکنگ میں بھی لیڈر شپ چاہیے، ہر بینک کے ہیڈ میں وژن نہیں ہوتا۔آؤٹ اسٹینڈنگ بینکرز سمجھتے ہیں معیشت بڑھنے سے سب کا فائدہ ہوگا، بینک کا بھی فائدہ ہوگا۔ آؤٹ اسٹینڈنگ بینکرز میں مجھے بینک آف پنجاب سب سے آگے نظر آرہا ہے۔مزید برآں وزیراعظم عمرا ن خان نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے مافیاز کو پہلی مرتبہ قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں، سیاسی مافیاز مزاحمت کررہے ہیں اور یہ پاکستان کا اصل میں اہم مرحلہ ہے ، نظام میں کرپشن اور برائی آجائے تو بہت رکاوٹیں آجاتی ہیں اور اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے ، ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے نظام کو خراب ہوتے دیکھا ہے اور یہ نظام بن گیا کہ رشوت دو تو کام ہوگا اور جب اسے تبدیل کرتے ہیں تو اس کے لیے بڑا وژن، عزم و ہمت اور ارادہ چاہیے ہوتا ہے لیکن ہوجاتا ہے،پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close