ڈسکہ میں کارنر میٹنگ، ق لیگی رہنما کا 50 کروڑ کے پیکیج کا اعلان

ڈسکہ (آئی این پی) ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران کارنر میٹنگ میں حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر سلیم بریار نے علاقے کیلئے 50 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ڈسکہ کے کالج روڈ پرگزشتہ رات پی ٹی آئی کی کارنرمیٹنگ میں ق لیگ کے سینئر نائب صدرسلیم بریارکی جانب سیڈسکہ کیلئے 50 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیاگیا۔پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی بھی کارنر میٹنگ میں موجود تھے۔ 50 کروڑ روپے

کے اعلان کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلیم بریارنے کہاکہ ڈسکہ آنے سے 2 دن پہلیانھوں نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی۔ویڈیو بیان میں سلیم بریار نے یہ بھی کہا کہ 50 کروڑ روپے کا پیکج لیکرآیا ہوں، اگر الیکشن جیت گئے تو یہ پیکج ڈبل ہو جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ویڈیو بیان پر کہاہے کہ انتخابی مہم میں ترقیاتی پیکیج کے اعلانات کی اجازت نہیں ہے، سلیم بریار کے ویڈیو بیان کا جائزہ لے رہیں ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں آج ہفتہ کو پولنگ ہوگی۔ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، محکمہ شماریات کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔محکمہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں دو روپے کمی ہوئی۔حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح18.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں27 روپےسے زائدکا اضافہ ہوا جبکہ آلوکی قیمت 3 روپے87 پیسےاضافے کے بعد 43 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اسی طرح ٹماٹرکی قیمت 3 روپے 33 پیسے اضافےسے48 روپےفی کلو تک پہنچ گئی۔ادارۂ شماریات کے مطابق دودھ،گھی، مٹن، خوردنی تیل، دہی اور کیلے بھی مہنگےہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لہسن، انڈے، آٹا، دال ماش، دال مسور اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close