لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی پنجاب کے ترجمان اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شیر کے نشان والوں نے بھی اب نیازی کا یو ٹرن اسٹائل اپنا لیا ہے، جاوید لطیف گھبراہٹ میں اپنے بیانیہ سے ہٹ رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سید حسن مرتضی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ اس وقت لگایا جب ملکی سلامتی کو سخت خطرہ
تھا۔ 27دسمبر کے سانحے کے بعد عوام میں غصہ تھا اور ہر سمت آگ ہی آگ نظر آرہی تھی۔ تین روز تک ریاست کی کوئی رٹ ہی نہیں تھی۔ ان خطرناک حالات میں آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ جان بچا کر ملک سے بھاگنا ہماری روایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سخت علالت کے باوجود بیرون ملک علاج کیلئے نہیں گئے بلکہ اپنے ملک میں رہ کر سلیکٹڈ حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذاحمت کی اور بیماری کا بھی مقابلہ کیا۔ سید حسن مرتضی نے کہا کہ جاوید لطیف میں ہمت ہے تو اپنے بیانیے پر کھڑے رہیں، عمران خان کی طرح یو ٹرن کا اسٹائل نہ اپنائیں۔ حفیظ شیخ کی ہار میں جہانگیر ترین نے کیا کردار ادا کیا؟ وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ دیدی گئی، اختلافات میں شدت آنے کاامکان اسلام آباد(پی این آئی) سینٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ہار کے پیچھے جہانگیرترین کے کردار سے متعلق نیا دعوی کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کی ہار کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جا رہی تھی اور اس پر سب کی نظریں تھیں۔معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین مخالف گروپ نے وزیراعظم کو خفیہ رپورٹس پیش کیں۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مخدوم احمد محمود کے ذریعے گیلانی کو لاجسٹک سپورٹ دی گئی۔رپورٹ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کے مقابل یوسف رضا گیلانی کو جہانگیر ترین کی سپورٹ حاصل تھی جس کا ذریعہ مخدوم احمد محمود بنے۔ان کا یوسف رضا گیلانی سے سیاسی تعلق ہے جب کہ جہانگیر ترین کے بھی رشتہ دار ہیں۔عمران خان کو اس کے متعلق ثبوت بھی پیش کئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان تلخیاں کم ہو گئی تھی لیکن اس رپورٹ کے بعد دوریاں مزید بڑھ گئی۔مشترکہ دوست کے ذریعے جہانگیرترین تک وزیراعظم کا گلہ بھی پہنچایا گیا ہے۔چند وفاقی وزرا دونوں کے
درمیان دوریاں ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے 10 اپریل کو بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ، حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کے روز اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 10 اپریل کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے ، اس حوالے سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ عدالت جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقد کیے گئے عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے ، جہاں جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں