پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے تنقید، پیپلزپارٹی کا ن لیگ کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونے والی تنقید کے بعد مسلم لیگ ن کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائعکے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 249 میں قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے این اے 249 کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب

کیا ہے، جس میں صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار برائیحلقہ این اے 249 قادر مندو خیل بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پی پی پی ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ہونے والی تنقید، شو کاز نوٹس اور پاکستان پیپلزپارٹی پر عائد ہونے والے الزامات کی وجہ سے قیادت نے امیدوار کو دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے رہنماں اور مقامی عہدیداران کو تنقید کا جواب دینے کی اور انتخابی مقابلے میں بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔ تمام سیاسی سرگرمیاں معطل، مولانا فضل الرحمٰن کو پابند کر دیا گیا اسلام آباد (پی این آئی ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور سیاسی مصروفیات سے منع کیا ہے۔اپنی صحت کے حوالے سے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ابتدا میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی۔مولانا فضل الرحمان علیل میں بخار کی علامات بھی تھیں۔ان کے خون کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔مولانا فضل الرحمن کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور سیاسی مصروفیات سے منع کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے تھے۔ ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت تھی۔مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی۔ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مولانا کو گھر پر آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ جہاں طبیعت ناسازی کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں معطل کیں، وہیں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کورونا

کیسسز میں خوفناک اضافے کے پیش نظر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔انہوں نے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقوں میں موذی وباء کورونا کیخلاف بھرپور مہم چلائیں۔ عوام کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شعور فراہم کرنے کیلئے شہروں کے اہم مقامات پر بینرز اورفلیکسز لگائی جائیں۔ اسی طرح عوامی مقامات پرکیمپ لگا کر ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے لیکن ابھی تک حکومت پنجاب نے ویکسین نہیں خریدی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close