پاکستانی الرٹ ہو جائیں، آج رات 12بجے کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بس اڈے آج رات 12 بجے سے بند کر دیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت جمعہ کی رات 12 بجے تمام بس اڈے بند کر دیئے جائیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ دارالحکومت میں داخل ہو سکے گی

اور نہ ہی باہر جا سکے گی۔جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے مزید کہا کہ یہ پابندی اتوار کی رات 12 بجے تک رہے گی۔تمام لوگوں کو اطلاع دی جا رہی ہے تاکہ کہ رات کو کوئی پریشانی نہ ہو، یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہیں ہے۔بق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے ملک بھر میں مزید 5 ہزار 312 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 69 ہزار 811 ہوگئی جب کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 710,829 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 970 ، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، صوبہ خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 64 ہزار 173، صوبہ بلوچستان میں 20 ہزار 097 ، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 069 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے ساتھ ہی اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 229 ہوگئی ہے ، جب کہ کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 6 ہزار851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار521، صوبہ خیبر پختونخوا 2 ہزار553، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 597، گلگت بلتستان میں 103، صوبہ بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 391 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close