جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، عبدالعلیم خان کے ردِعمل بھی آگیا

لاہور(پی این آئی )صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا جہاز ان کے پاس اور میرا جہاز میرے پاس ہے،جہانگیر ترین نے مجھے عشائیے میں نہیں بلایا۔میں نے نہیں کہا مجھے کیوں نکالا یا مجھے کیوں گرفتار کیا؟ترازو سب کے لئے برابر ہونا چاہیے اور

ہوگا۔میڈیا سے رمضان بازاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں چینی 65 روپے فی کلو ہوگی۔زیادہ تر جگہوں پر چینی 85روپے فی کلو ہو گئی ہے، رمضان بازاروں میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا 375 روپے میں دستیاب ہوگا۔مقرر کردہ ریٹس پر اشیا کی فراہمی کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔مقرر کردہ ریٹس سے زیادہ ریٹس لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close