ڈسکہ ضمنی الیکشن، پولنگ سے کچھ گھنٹے قبل ن لیگی امیدوار نوشین افتخار نے الیکشن کمیشن سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ حکام سر پکڑ کر بیٹھ گے

اسلا م آباد( پی این آئی ) ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے پولنگ سے ایک روز الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اہم مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75سے ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والی خاتون امیدوار نے اپنے خط

میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مرکزی شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں،پولنگ کا عمل شفاف بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نہایت ضروری ہیں،مخالف امیدوار نے 100سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر بوگس ووٹ ڈالنے کا منصوبہ بنایاہے۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن، سکیورٹی کی ذمہ داری کن اداروں کو سونپ دی گئی؟ ڈسکہ (آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75میں ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، الیکشن کے دن حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی،4200پولیس اہلکار اور آفیسران سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔ رینجر کے 1048اہلکار، پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، حلقہ این اے 75میں ضمنی انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔4200پولیس اہلکار اور آفیسران سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔ رینجر کے 1048 اہلکار جب کے پاک فوج کی دس ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گی، سیالکوٹ 47 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دئیے گئے ہیں ۔ سیالکوٹ حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن غیر قانونی حرکات کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔دوسری جانب ڈسکہ این اے 75 انتخابات کا معاملہ، ڈسٹرکٹ مونیٹرنگ آفیسر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خط لکھ دیا، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے بدھ کو چار بجے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ریلی کے لیے لوکل ایڈمنسٹریشن سے اجازت نہیں لی گئی، ایسی سرگرمیاں بغیر اجازت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس معاملے کا نوٹس لیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں