لاہور(آئی این پی ) این اے 75 ڈسکہ میں ہفتہ کو انتخابی دنگل لگے گا، ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 75 کے الیکشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے دوبارہ کشیدگی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران مخالفین پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسو والا میں ریلی میں شریک ن لیگ کی سابق ایم پی اے کنول نعمان پر فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی، ایک کارکن کو اغوا بھی کیا گیا۔ عطا تارڑ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے واقعات پولنگ کے روز حالات خراب کرنے کا پیش خیمہ ہیں۔ ن لیگ کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ سے فائرنگ اور مغوی کارکن کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔۔۔۔
غریب، بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے،اعلان کر دیا گیا
لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 8 ہزار 500 کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کے حصول کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دستیاب ہوگی، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئے کوشاں ہے، ماضی کے حکمران سرکاری و نجی زمینوں پر قابض رہے، مخالفین عوامی ریلیف کے منصوبوں اور آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں