ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج چھٹی کا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرز جمعہ کے دن بندرہیں گے۔ صوبہ بھرمیں عوام کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے مطلع کیاجارہاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرزاتوارکے دن کھلے رہیں گے۔ عوام مزیدرہنمائی کیلئے 1033 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ ۔۔۔۔

بچے ، بچیوں سےزیادتی میں فحاشی و عریانی کا اہم کردار ہے، مذہبی و سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کے موقف کی حمایت کر دی

اسلام آباد (این این آئی)ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس موقف کی مکمل تائید و حمایت کی ہے کہ بچے اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں فحاشی و عریانی کا اہم کردار ہے، مذہبی و سیاسی قائدین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے جن مسائل کی طرف نشاندہی کی ہے وہ بڑے واضح ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ جس انداز سے ذرائع ابلاغ میں چیزیں دکھائی جاتی ہیں اور فحاشی وعریانی کو فروغ دینے والے جو اعمال ہیں وہ بھی بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں کا سبب ہیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا شکیل الرحمن قاسمی ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، جمعیت علماء اسلام مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا سید محمد یوسف شاہ ، متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی ، قومی یکجہتی کونسل مولانا قاسم قاسمی ، وفاق المساجد و المدارس پاکستان مولانا ایوب صفدر اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ملک بھر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اس موقف جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں مکمل تائید کی جائے گی۔ رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کسی بھی موقع پر عورت کو فحاشی و عریانی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا، فحاشی و عریانی پھیلانے والی عورت ہو یا مرد وہ قابل مذمت ہے اور قرآن کریم نے جہاں عورتوں کو حجاب کا حکم دیا ہے وہاں مردوں کو بھی نظریں

نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے لہذا وزیر اعظم کے بیان کے ایک حصے کو تنقید کا نشانہ بنانا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ، ایک محدود طبقہ پاکستان کے اندر پاکستان کی نظریاتی اساس ، پاکستان کی روایات اور شریعت اسلامیہ کے احکام کی خلاف ورزی چاہتا ہے جو کسی بھی طو رپر قابل قبول نہیں ہے اور پاکستان کی قوم وزیر اعظم پاکستان محترم عمران خان کے موقف کی مکمل تائید و حمایت کرتی ہے اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے خطبہ میں ملک بھر میں وزیر اعظم پاکستان کے موقف کی تحسین کی جائے گی اور عوام الناس سے اپیل کی جائے گی کہ وہ ایسے اعمال اور افعال سے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو دور رکھیں جن سے فحاشی و عریانی فروغ پاتی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close