پی ڈی ایم کے حالات بھی بہت خراب ہیں، نواز شریف اور مریم کے ترجمان مایوس ہو گئے

کراچی (آئی این پی ) سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے حالات بھی بہت خراب ہیں، پی ٹی آئی حکومت گرانامشکل نہیں، پہلے عدم اعتماد کی تحریک سینیٹ میں لائیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حالات بھی بہت خراب ہیں، پی ڈی ایم کوپورے پاکستان سے پذیرائی ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جوش وخروش میں کمی

نہیں آئی، معاملات خراب کرنے کی ابتداپیپلزپارٹی نے کی،انہوں نے مزید کہا کہ عوام پریشان ہیں،پی ٹی آئی حکومت گرانامشکل نہیں، پہلے عدم اعتماد کی تحریک سینیٹ میں لائیں۔۔۔۔ جمعہ کےدن چھٹی ہو گی لاہور(پی این آئی)تمام ویکسینیشن سنٹرزجمعہ کےدن چھٹی ہو گی،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے عوام کےنام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی کےاحکامات کےمطابق پنجاب کےتمام ویکسینیشن سنٹرزجمعہ کےدن بندرہیں گے،صوبہ بھر میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے مطلع کیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرزاتوارکے دن کھلے رہیں گے،عوام مزیدرہنمائی کیلئے 1033 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ پاک چین دوستی زندہ باد، چین نے مزید کتنی کورونا ویکسین پاکستان کو تحفتاََ دینے کا اعلان کر دیا؟ خوشخبری سنا دی گئی اسلام آباد (پی این آئی)پاک چین دوستی زندہ باد، چین نے پاکستان کیلئے مزید ویکسین ڈوزز تحفتاً دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے 31 مارچ تک پاکستان کو مزید ویکسین ڈوزز تحفتاً بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے کہا ہے کہ ویکسین کے حصول کے لیے 100 سے زیادہ ممالک رابطہ کر چکے ہیں، تاہم پاکستان سے مثالی دوستی نبھاتے ہوئے ترجیحی بنیاد پر ویکسین مہیا کریں گے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کو اکتیس مارچ تک مزید ویکسین ڈوزز تحفتاً بھجوا دے گا۔ذرائع کے مطابق آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزرائے خارجہ نے کرونا صورت حال، دو طرفہ تعلقات باہمی دل چسپی کے امور اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو پاکستان میں ویکسی نیشن کی صورت حال سے آگاہ کیا، اور کہا پاکستان نے شہریوں کو کرونا سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسی نیشن کا منصوبہ تشکیل دیا ہے، اس جامع منصوبے کی تشکیل کے لیے جلد ویکسین کی

مزید ڈوز درکار ہوں گی۔وزیر خارجہ نے تحفتاً کرونا ویکسین بھجوانے پر چینی قیادت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔شاہ محمود نے چینی قیادت کی وزیر اعظم کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کرونا وبا میں چین نے جس طرح پاکستان کی معاونت کی وہ فقید المثال ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا 31 مارچ تک پاکستان کو مزید ویکسین ڈوزز تحفتاً بھجوا دیں گے، اگرچہ ویکسین کے حصول کے لیے سو سے زیادہ ممالک رابطہ کر چکے ہیں، تاہم پاکستان سے مثالی دوستی نبھاتے ہوئے ترجیحی بنیاد پر ویکسین مہیا کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے اس جذبہ خیر سگالی پر چینی ہم منصب وانگ ڑی کا شکریہ ادا کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور چین میں اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔واضح رہے کہ پا کستان میں کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان نے ایک جامع پلان تشکیل دے رکھا ہے، جس پر عمل پیرہ ہوتے ہوئے عوام الناس کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، تاہم ویکسین لگائے جانے کا عمل صرف اُسی صورت میں ممکن ہے جب ویکسین تیار کرنے والے ممالک ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کو ویکسین فراہم کرے۔کیونکہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، اسی لیے دنیا بھر کے ممالک نے چین اور ویکسین تیار کرنے والے دیگر ممالک سے ویکسین کی ڈیمانڈ کر رکھی ہے، تاہم کیونکہ پاکستان اور چین کی دوستی بہت پُرانی اور گہری ہے، اِسی وجہ سے چین نے پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین تحفتاً دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاون ایک مرتبہ پھر نافذ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے، جبکہ بازاروں، شادی ہالوں اور ہوٹلوں وغیرہ کے لیے خصوصی ایس او پیز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close