کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے کورونا کیسز کی شرح میں غیر معمولی اضافے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکمت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ اس
حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے اور اتوار کو گوشت کی دکانیں، بیکری ،پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں صبح چھ سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹور 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام افسران وضاحتی مراسلے پر ہر صورت عمل درآمد کراوائیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو گڈز ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ ایس او پی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پہلے ہی ہفتے میں دو دن پابندی عائد ہے، سندھ حکومت تعلیمی ادارے بھی بند کر رکھے ہیں، جبکہ اب ہفتے میں دو دن تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 5اموات ہو گئیں مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے 5مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے1کا تعلق مظفرآباد، 3کا پونچھ اور1کا میرپورسے ہے، 136مریض صحت یاب ہوئے جبکہ1160افراد کے کورونا وائرس کےشبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے61کاتعلق مظفرآباد، 6کا جہلم ویلی، 40کا
پونچھ،12کا باغ، 1کا پلندری، 22کامیرپور، 21کا بھمبراور 33کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 155834افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور14069افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے11638افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2040مریض زیر علاج ہیں 391مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے56 کا تعلق مظفرآباد،9کا جہلم ویلی،9کا نیلم،67کاپونچھ،43کا باغ،5 کا حویلی، 8کاتعلق سدھنوتی، 114 کاتعلق میرپور،40کابھمبراور40کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2040مریضوں میں سے1948مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ92مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں