فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کو پی ٹی آئی کا حسن قرار دے دیا

راولپنڈی (آئی این پی )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندرونی انتشار اور اپنوں کی بے رخی کا شکار ن لیگی ترجمان آجکل بے روزگار ہونے کے بعد ہر ایشو میں بے جا مداخلت کرتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خود احتسابی کا نظام ہی پارٹی کا حسن ہے۔ انصاف کے نام پر قائم کی گئی اس حکومت میں اپوزیشن سمیت حکومتی پارٹی سے علیم خان، سبطین خان اور اب جہانگیر ترین

صاحب کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے حکومتی اور اپوزیشن کی ڈیڑھ درجن سے زائد شوگر ملز کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر رہی ہے۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کبھی میڈیا نمائندگان اور کبھی سرکاری ملازمین کے ہمدرد بننے والے ن لیگی ترجمان آجکل سٹوڈنٹ احتجاج اور شوگر مافیا کے خلاف کاروائی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے خلاف کرپشن الزامات پر یکساں کاروائی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی کا مظہر ہے۔ ن لیگ نے ”اندھا بانٹے ریوڑیاں مڑ مڑ اپنوں کو دے” کے مصداق اپنوں کو نوازنے کے سینکڑوں نت نئے طریقے ایجاد کیے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کی خواہش میں ن لیگی ترجمانوں کا شور شرابہ احتساب کے ”نقار خانے میں طوطی کی آواز” کے مترادف ہے۔۔۔۔ ڈالر مزید سستا ہو گیا، روپے کی قدر کتنی بڑھ گئی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر کراچی(پی این آئی) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر کو بدستور تنزلی کا سامنا رہا۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 153.40 روپے پر بند ہوئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7ا رب 15کروڑ22لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20

ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج دن کے آغاز پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، ڈالر انڈیکس سات پوائنٹس کم ہو کر 92.38 پر آگیا ہے جبکہ سونے کی قدر 1.30ڈالر کم ہو کر 1740.30ڈالر فی اونس ہے۔خام تیل کی قیمت29سینٹ کمی کے بعد59.48 پر آگئی ہے جبکہ100انڈیکس میں 346پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے جس کےبعد انڈیکس 44300پر آگیا ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر کو بدستور تنزلی کا سامنا رہا۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 153.40 روپے پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں