اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وپارلیمانی سیکرٹری ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں ، جہانگیر ترین ،حمزہ شہباز شریف ،خسرو بختیار کے بھائی سمیت اکیس شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے ، بے نامی اکائونٹس بنا کر اربوں روپے کا لین دین کیا گیا ، مصنوعی طریقے سے چینی کی قیمتیں بڑھائی گئیں ، شوگر مافیا کے خلاف تحریک انصاف نے کارروائی کی ، آصف علی
زرداری کی گیارہ شوگر ملیں اور شریف برادران بھی بڑے شوگر ٹائیکون ہیں ، شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے کوئی سیاسی اثرات نہیں آئیں گے ، یہ سیاسی نہیں بلا امتیاز کارروائی ہے ، سب ادارے آزاد اور خودمختار ہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وپارلیمانی سیکرٹری ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں ، جہانگیر ترین ،حمزہ شہباز شریف ،خسرو بختیار کے بھائی سمیت اکیس شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ بے نامی اکائونٹس بنا کر اربوں روپے کا لین دین کیا گیا ، مصنوعی طریقے سے چینی کی قیمتیں بڑھائی گئیں ، شوگر مافیا کے خلاف تحریک انصاف نے کارروائی کی ، آصف علی زرداری کی گیارہ شوگر ملیں اور شریف برادران بھی بڑے شوگر ٹائیکون ہیں ،ان لوگوں نے اپنے دور حکومت میں شوگر مافیا کو بڑھایا لیکن کارروائی نہیں کی ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے بغیر ثبوت کہ ہاتھ نہیں ڈالا ، مکمل ہوم ورک کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے کوئی سیاسی اثرات نہیں آئیں گے ، یہ سیاسی نہیں بلا امتیاز کارروائی ہے ، سب ادارے آزاد اور خودمختار ہیں ، پرویز مشرف نے بھی شوگر مافیا کے سامنے سر جھکا دیا تھا لیکن عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں ، جو لوگ کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی جانے سے سیاسی بحران آئے گا انہی لوگوں نے پی ڈی ایم سے بھی بہت امیدیں لگائی تھیں لیکن پی ڈی ایم کا حال سب کے سامنے ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں