انا للہ وانا الیہ راجعون! چوہدری برادران شدید غم سے نڈھال

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کزن ساجد حسین چٹھہ انتقال کر گئے،مرحوم ساجد حسین چٹھہ سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کے سمدھی بھی تھے، مرحوم وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر

بھی فائز رہے۔ ان کے صاحبزادے علی ساجد چٹھہ کے مطابق ساجد حسین چٹھہ کی نماز جنازہ کل نو اپریل جمعہ کی نماز کے بعد اڑھائی بجے ان کے آبائی گھر احمد نگر چٹھہ، تحصیل وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔دریں اثناء چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور شافع حسین نے ساجد حسین چٹھہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close