اسلام آباد(پی این آئی )کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اگر منتخب نمائندہ 60 دن میں حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن ایسے منتخب نمائندے کو فوری ڈی نوٹی فائی کرے گا۔الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور ہونے
کے بعد مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈارکی سینیٹ اور چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب جیتا تھا۔چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے مگر ابھی تک انہوں نے رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔ ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار نے خودساختہ جلاوطنی کے سبب حلف نہیں اٹھایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں