جہانگیر ترین زیادہ دیر تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے، پیپلزپارٹی کے ایک اور سینئر ترین رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی(پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جہانگیرترین زیادہ دیر تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے، جہانگیرترین کو ابھی بھی حکومت سے امید ہے، جہانگیرترین کی حکومت سے امید زیاہ دیر نہیں رہے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے ہماری

تجویز ماننے سے انکار کیا۔ ہمیں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنی چاہیے۔لانڈھی میں 3 روڈ مکمل کیے گئے ہیں۔ جام صادق علی بریج سے یہاں تک روڈ مکمل ہوچکا ہے۔علاقے کے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کیلئے سندھ حکومت کوشاں ہے۔ لانڈھی اندسٹریل ایریا سے بھی کہوں گا کہ خود بھی ڈویلپمنٹ کریں۔ ٹرانسپورٹ کیلئے ہمارے تمام پلان بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کو ابھی بھی حکومت سے امید ہے۔جہانگیرترین کی حکومت سے امید زیاہ دیر نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈھائی سال میں کچھ نہیں کیا۔ مردم شماری پر چاروں صوبوں کو تحفظات تھے۔ نئی مردم شماری کا اعلان ہونا چاہیے۔ ٹیکسوں کی وصولیوں کا نظام وفاقی حکومت کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019ء میں ایک رپورٹ دی تھی کہ پانی کی تقسیم درست نہیں ہے، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہمارے سارے منصوبے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دو چیزوں پر بات کی تھی، سی سی آئی میں وزیراعظم نے خود اس نکتے کو اٹھایا کہ سندھ حکومت اچھے طریقے سے چلا رہی ہے، اس لیے ہسپتال سندھ حکومت ہی چلائے۔وزیراعظم نے فروغ نسیم اور وزیرصحت کو بھی ہدایت کی کہ سندھ حکومت کو چلانے دیں۔ وزیراعظم نے فروغ نسیم سے کہا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت ہسپتال چلائے۔ کچھ شرپسند روز وزیراعظم سے نوٹسز جاری کرا دیتے ہیں۔مزید برآں سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے آئی جی ویلفیئر نے 50 سے 59 برس تک کے افسران و اہلکاروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے ۔اے آئی جی ویلفیئر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے ویکسی نیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست کی ہے، فیلڈ فورس کے ساتھ ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close