لاہور (آئی این پی)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فروس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نظام کی تبدیلی کا وعدہ کیا ہے، پنجاب میں لینڈ اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو ازسرنو تشکیل دے رہے ہیں،پٹواری نظام کو ختم کر کے ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے اور اس سال کے آخر تک 8ہزار اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا، ای سٹیمپ اور ای پیچ میں سہولیات کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔جمعرات کو معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے نظام بدلنے کا وعدہ کیا ہے اور ان کے تبدیلی کے سفر پر چلتے ہوئے پنجاب میں لینڈ اینڈ ریونیو ڈیپارلیمنٹ میں تبدیلی کی گئی ہے اور پٹواری نظام کو بدلنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں، اراضی ریکارڈ سینٹر سے عوام کو سہولت فراہم ہو گی، آٹھ ہزار اراضی ریکارڈ سینٹر کو سال کے آخر تک کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ای سٹیمپ کے جدید سسٹم سے کرپشن میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور ای پیچ سسٹم کے ذریعے لوگ سرکاری نرخ پر سٹام پیپر حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے نظام میں تبدیلیاں ضروری ہیں جبکہ ڈیجیٹلائزیشن کے نظام سے بدعنوانیوں کا خاتمہ ممکن ہو گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں