لاہور(آئی این پی) لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد کی تشویشناک سطح پر جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں بالعموم اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 7 ہزار 10 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 575 کیسز مثبت نکلے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق
گزشتہ روز پنجاب میں کورونا سے 62 اموات ہوئیں جن میں سے 28 کا تعلق لاہور سے تھا۔لاہور کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، لاہور کے 78 فیصد آئی سی یو اور 70 فیصد آکسیجن وارڈ بھرے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔
پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو ۔۔۔۔ ن لیگی رہنما نے اندر کی پالیسی بتا دی
لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کل جہانگیر ترین کیساتھ جو ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کیلئے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ رانا ثنا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ن لیگ کیخلاف کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، اپوزیشن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، پی ڈی ایم ووٹ کی عزت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ایک ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شریف فیملی کے کاروبار کو جرم بنا کر پیش کیا گیا، شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے ڈسکہ کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگا، مسلم لیگ ن الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں